ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: کار بے قابو ہوکر ندی میں گرگئی۔2لڑکیوں کو بروقت بچالیا گیا

منگلورو: کار بے قابو ہوکر ندی میں گرگئی۔2لڑکیوں کو بروقت بچالیا گیا

Mon, 11 Dec 2017 00:07:36    S.O. News Service

منگلورو10؍دسمبر(ایس او نیوز) معجزاتی طور پر 2نوجوان لڑکیوں کو اس وقت بچالیا گیا جب ان کی کار بے قابو ہوکر پھالگونی ندی میں گرگئی اور وہ کار کے ساتھ پانی میں غرقاب ہونے کے قریب تھیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ حادثہ ماراور علاقے میں پیش آیا جب منگلورو بجپے اور کیرالہ کی دو نوجوان لڑکیوں نے بجپے سے ایک کار کرایے پر لی تاکہ ان میں سے ایک کے والدین کو منگلورو سے واپس لایا جاسکے۔ لیکن ماراور کے قریب کار بے قابو ہوگئی اور ندی میں جاگری۔ اس علاقے میں موجود افراد نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار پوری طرح پانی میں غائب ہونے سے پہلے لڑکیوں کو بچالیا۔ 

بجپے پولیس نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اس کے بعدمقامی افراد اور کرین کی مدد سے کار کو ندی سے باہر نکالاگیا۔


Share: